اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی متعصبانہ رویے کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کی جانب سے مظاہرہ اور احتجاجی کیمپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں. (بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد)

پریس ریلیز

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل، اسلام آباد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کی تعلیمی کیریئر کو ایک خاص منصوبے کے تحت  داؤ پر لگایا جارہا ہے. ترجمان نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انتظامیہ کی جانب سے  مسلسل بلوچ طلباء کے ساتھ تعصبانہ رویہ روا رکھنے اور حکومتی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختص سیٹوں پر آئے بلوچ طلبا سے فیس وصولی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے جاری احتجاجی کیمپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے لیے مختص کردہ ریزرو سیٹس کے معاملے پر بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل ،ملتان  نے ،ملتان سے لاہور  

لانگ مارچ کی شکل میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، جہاں گورنر پنجاب سمیت مختلف حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ علامیہ جاری ہوا تھا کہ بلوچستان کے مختص کئے گئے سیٹس سمیت بلوچ طلباء کی اسکالرشپ بحال کی جائیں گی، اور ان سے کوئی فیس وصولی نہیں کی جائے گی. 

 بلوچستان کے ناخوشگوار حالات اور پسماندہ تعلیمی نظام کے سبب ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بلوچ طلبا پنجاب و وفاق کے تعلیمی اداروں کا رُخ کرتے ہیں، مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب و وفاق کے تعلیمی ادارے اب بلوچ طلبا کے لیے جگہ تنگ کر رہے ہیں۔  پنجاب اور وفاق میں بلوچ طالب علموں کو جبری طور پر گمشدہ کرنے اور بلوچ طلبا کی پروفائلنگ و ہراسمنٹ کے علاوہ اب پنجاب اور وفاق کے تعلیمی ادارے بلوچ طلبا کی  تعلیمی سفر بند کرنے پر تَلے ہوئے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور حکومتی معاہدے کے تحت بلوچستان کے لیے مختص کردہ سیٹوں پر آئے طلبا سے فیس وصول کرنا بند کرے، اور بلوچ طلبا کے مسائل کا سنجیدہ اور فل فور حل نکالا جائے۔ 

بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد کے ترجمان کا مزید کہنا تھا، بلوچ سٹوڈنٹ کونسل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس سے پہلے بھی اپنے مسائل کے حل نکالنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے  احتجاج ریکارڈ کرا چکی ہے، مگر  بدقسمتی سے روز اول کی طرح انتظامیہ اور حکامِ اعلیٰ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا، اور  اب مجبوراً یونیورسٹی انتظامیہ کی تعلیم دشمن اور غیر سنجیدہ رویے کے خلاف  احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد ،یونیورسٹی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے  اپیل کرتی ہے پنجاب و وفاق میں بلوچ طلباء کے ساتھ تعلیم دشمن پالیسیوں کو طرق کیا جائے اور بلوچ طلبا کو پُرسکون ماحول میں پڑھنے دیا جائے. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم بلوچ طلباء کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے، بصورت دیگر بلوچ طلباء کے ساتھ مل کر تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی سلسلوں میں مزید تیزی لائیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post